انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو 18 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ڈی ایس ایل کے تحت بنگلہ دیش کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی اور بنگلہ دیشی کپتانوں کا ہاتھ ملانے سے گریز، کشیدگی کھل کر سامنے آ گئی

میچ میں بھارت انڈر 19 نے 49 اوورز میں 238 رنز بنائے، جبکہ بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران دوران بارش ہوگئی، میچ 29 اوورز تک محدود کردیا گیا اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف ملا،  ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 29 اوورز میں 165 رنز کے ہدف کے مقابلے میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوور میں 238 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد ویبھو سوریاونشی اور ابھیگیان کنڈو نے اننگز کو سنبھالا۔ ویبھو سوریاونشی نے 67 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ابھیگیان کنڈو نے 112 گیندوں پر 80 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

کنیشک چوہان نے 26 گیندوں پر 28 رنز اسکور کر کے ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم اضافہ کیا۔ بھارت کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 238 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں واپسی کی پیشکش کردی؟

بنگلہ دیش کی جانب سے الفہد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9.2 اوورز میں 38 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عزیز الاسلام حکیم اور اقبال حسین ایمون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی طرف سے عزیز الحقیم نے 51 اور رفعت بیگ نے 37 رنز بنائے، لیکن بھارتی بولرز کے سامنے بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ ویہان ملہوترا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور فیلڈنگ میں 2 کیچ بھی پکڑے۔

میچ میں نمایاں کارکردگی پر ویہان ملہوترا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ کامیابی بھارت انڈر 19 ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے