وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، اور اب ان کا شانزے روحیل کے ساتھ نکاح ہوگیا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح پڑھایا۔
جنید صفدر اور شانزے شیخ کا نکاح ہوگیا۔ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے نکاح پڑھایا۔ pic.twitter.com/nm8TZVXDQ9
— Muhammad Umair (@MohUmair87) January 17, 2026
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا کے گھر پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔
بارات لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، اہل خانہ کے افراد، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جبکہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی منعقد کی گئی تھی۔
مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں مریم نواز بھی موجود تھیں، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی مہندی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جس کا نکاح لندن میں ہوا اور بعد ازاں لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ بعد ازاں یہ جوڑا الگ ہو گیا، جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔













