وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا شانزے روحیل کے ساتھ نکاح ہوگیا ہے اور ان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح پڑھایا،قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا کے گھر پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی شادی، جاتی عمرہ میں جشن کا سماں، تقریبات کا آغاز
بارات لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، اہل خانہ کے افراد، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔
View this post on Instagram
جنید صفدر نے اپنی شادی کے موقع پر معروف ڈیزائنر حسن شہریز یاسین کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔
جنید صفدر نے آف وائٹ رنگ کی خصوصی طور پر تیار کی گئی شیروانی پہنی جس میں ابھرا ہوا اسکلپٹڈ کالر اور نفیس بٹن ورک نمایاں تھا۔ اس لباس کے ساتھ روایتی پگڑی اور کاٹن شلوار قمیص کا امتزاج اختیار کیا گیا، جس نے مجموعی انداز کو وقار اور سادگی کا حسین امتزاج بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح ہوگیا، شادی کی تقریبات جاری
یہ دن خوشی، محبت اور اپنائیت سے بھرپور رہا، جہاں قریبی اور دور دراز سے آئے اہل خانہ اور دوست احباب نے اس یادگار موقع کو مزید خاص بنا دیا۔
شادی کی اس تقریب کو خاندان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔













