دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ بہتر ہوتے ہی موٹرویز کھول دی گئیں

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، تاہم حد نگاہ میں بہتری کے بعد آج صبح متعدد مقامات پر بند موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروےایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو رات گئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹرویز سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد مختلف موٹرویز کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق موٹروے ایم-1 صوابی تا برہان، موٹروے ایم-2 اسلام آباد تا لاہور، موٹروے ایم-11 ایسٹرن بائی پاس تا کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ اور موٹروے ایم-2 کے حصے کوٹ مومن تا خانقاہ ڈوگراں پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے شہریوں سے دھند میں سفر سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اور محفوظ سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟