شیخ عبد الرؤف قتل کیس: ملزم واجد گرفتار، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کے پہلے اندھے اور سنگین قتل کیس کو قلیل وقت میں ٹریس کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شیخ عبد الرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد مقتول کی ہی گاڑی میں فرار ہوگیا تھا، تاہم اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو کامیابی سے ٹریس کرلیا۔

گرفتار ملزم اس وقت زیرِ تفتیش ہے اور عدالت نے اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اسلام آباد پولیس کی ٹیم کی بہترین کوآرڈی نیشن، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے سال 2025 کے دوران بھی 18 سنگین جرائم کو بروقت اور قلیل وقت میں ٹریس کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ کوئی بھی ملزم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

’شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب