کراچی گل پلازہ آتشزدگی: وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی گئی

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے پر کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ نے تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔

بریفنگ کے مطابق آگ رات 9:45 سے 10:15 کے درمیان لگی، جس سے 1200 سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کئی گھرانوں کے چراغ گُل کرنے والی گل پلازہ کی آگ میں متعدد افراد لاپتا، اہل خانہ پریشان

’امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 10 واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں استعمال کی گئیں۔‘

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آگ پر قریباً 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا ہے اور حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے آتشزدگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

انہوں نے آگ بجھاتے ہوئے جان دینے والے فائر فائٹر کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس آگ پر مکمل قابو پانے اور صورتحال معمول پر آنے تک کام جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

علاوہ ازیں انہوں نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا اور آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی تاکید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 قاتل باہم محبت میں گرفتار، آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

ڈھاکا میں ماریا بی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، بنگلہ دیش میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی خواتین فیشن برانڈ قرار

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

ورلڈ کرکٹ فیسٹیول: پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، مصافحہ کی بحالی

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے