چاند پر تاریخ کا پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ، خلائی سیاحت کی جانب بڑا قدم

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس اور خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سائنسدانوں نے چاند پر تاریخ کا پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے کو چاند کی سیاحت کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب چاند پر بھی وقت ناپا جاسکے گا، چین نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا

امریکا کی نجی خلائی کمپنی گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن اسپیس کے مطابق 2032 تک چاند پر پہلا سیاحتی ہوٹل قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل میں قیام کے خواہش مند سیاحوں کو تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے، جبکہ ابتدائی بکنگ کے لیے ساڑھے 7 لاکھ پاؤنڈ بطور ایڈوانس لیے جارہے ہیں۔

کمپنی ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہوٹل میں صرف 4 مہمانوں کو قیام کی اجازت دی جائے گی، جو چاند پر 5 راتیں گزار سکیں گے۔ ہوٹل کو جدید خلائی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا، جہاں آکسیجن بنانے کا نظام، ہوا اور پانی کی ری سائیکلنگ، درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کا انتظام، ہنگامی انخلا کا مکمل سسٹم اور سورج کی مضر شعاعوں سے بچاؤ کے لیے ریڈی ایشن شیلٹر بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان اگلے سال نصف صدی بعد دوبارہ چاند کی طرف روانہ ہونے کے لیے تیار

کمپنی کے 22 سالہ بانی اسکائلر چان کے مطابق ان کا وژن یہ ہے کہ موجودہ نسل اپنی زندگی میں انسان کو ایک بین السیاروی مخلوق بنتے ہوئے دیکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو مستقبل میں اربوں افراد چاند اور مریخ پر زندگی کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ خلا میں طویل عرصے تک انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اسی لیے حکمت عملی یہ اپنائی گئی ہے کہ زمین سے کم سے کم سامان لے جایا جائے اور چاند پر ہی زیادہ سے زیادہ رہائشی سہولیات تیار کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ: روس کی خلائی دوڑ میں نیا قدم

منصوبے کے تحت 2029 میں پہلا آزمائشی مشن روانہ کیا جائے گا، جس میں ہوٹل کا ایک چھوٹا ماڈل چاند پر بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد 2031 میں ایک بڑا مشن ترتیب دیا جائے گا، جس کے دوران چاند کے ایک گہرے گڑھے کے قریب انفلیٹیبل ڈھانچہ نصب کیا جائے گا، جبکہ حتمی مرحلہ 2032 میں مکمل کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

کمپنی نے چاند کی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ حتمی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ ناسا اور دیگر نجی خلائی اداروں کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے، جو پہلے ہی زمین کے مدار میں خلائی اسٹیشنز قائم کر چکے ہیں اور اب چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں