بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر سُبکی، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

اتوار 18 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی کی 54ویں سنچری کے باوجود بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم نے 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت لیا، 24 سال بعد بھارت کو گھر میں وائٹ واش کا سامنا

میچ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریوں پر مشتمل فیصلہ کن شراکت قائم کی، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دونوں بیٹرز کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے 337 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔

بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کمزور رہا، تاہم ویرات کوہلی نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایک بار پھر ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی۔ ان کی اننگز میں نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کے ساتھ اہم شراکتیں بھی شامل رہیں، جس سے شائقین کو جیت کی امید نظر آنے لگی۔

تاہم نیوزی لینڈ کے بولر زیک فالکس نے بروقت وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ کی رفتار توڑ دی اور میچ دوبارہ مہمان ٹیم کے حق میں چلا گیا۔ بھارت مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور 41 رنز سے میچ ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ 69 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

ڈیرل مچل نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے، جو بھارت میں ان کی چوتھی سنچری تھی، جبکہ گلین فلپس نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی۔

اس سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلیں گی، جو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز نومبر تک متوقع ہے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟