نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت لیا، 24 سال بعد بھارت کو گھر میں وائٹ واش کا سامنا

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 25رنز سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت میں کھیلی گئی 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو تینوں میچوں میں شکست سے دوچار کیا، اور پہلی بار ہوم گرؤنڈ پر وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 24سال بعد کسی بھی ٹیم نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ 69 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے تیسرے میچ میں سب سے زیادہ 11وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھارت کے رشپ پنٹ نے سب سے زیادہ پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں 64 رنز بنائے۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم  121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بھارتی سر زمین پر 36 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

واضح رہے بھارت کو 1999 کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

خیال رہے بھارتی بیٹر روہت شرما اور کوہلی سیریز میں بری طرح ناکام رہے، روہت شرما نے 6 اننگز میں 91 رنز جبکہ ویرات کوہلی نے 93 رن بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp