اسپتال کے وارڈ میں چوہوں کے بعد مریضوں کے بیڈ پر کتے، ویڈیو وائرل

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں وارڈ کے اندر مریضوں کے بستروں پر کتوں کو سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے اسپتال میں صفائی، حفظانِ صحت اور مریضوں کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریضوں کے ساتھ چوہوں کے ڈیرے، بھارتی اسپتال کی غلاظت سے بھری ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کتے وارڈ کے ایک بستر پر آرام کر رہے ہیں جبکہ ایک اور کتا ایک مریض کے پاؤں کے قریب موجود ہے۔ اسی وارڈ میں متعدد مریض زیرِ علاج بھی ہیں۔

غلاظت سے بھری مسلسل سامنے آتی ویڈیوز نے ایک بار پھر سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات اور انتظامی ذمہ داریوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اور ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کانگریس نے کہا کہ چند دن پہلے یہاں مریضوں کے وارڈ میں چوہے گھومتے نظر آئے تھے اب کتے آرام فرما رہے ہیں۔ کیا بی جے پی کے رہنما اور وزرا اس اسپتال میں اپنا یا اپنے اہلِ خانہ کا علاج کروائیں گے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی اسپتال سے ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں آکسیجن سلنڈر کی پائپوں پر چوہوں کو دوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب