چین میں شرحِ پیدائش تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، آبادی مسلسل چوتھے سال کم

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں سال 2025 کے دوران شرحِ پیدائش ریکارڈ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی مسلسل چوتھے سال بھی کم ہوئی، حالانکہ حکومت شادی اور بچوں کی پیدائش بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں صحراوں کو روکنے کیلئے گرین بیلٹ لگائے جاتے ہیں

چینی حکام کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں صرف 79 لاکھ 20 ہزار بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی، جو کہ فی ہزار افراد 5.63 کی شرح بنتی ہے۔ نیشنل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق یہ شرح 1949 کے بعد سب سے کم ہے، جب چین میں پہلی بار باقاعدہ آبادی کے اعداد و شمار جمع کیے گئے تھے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اگرچہ ’ون چائلڈ پالیسی‘ کے خاتمے کے بعد حکومت کو بہتری کی امید تھی، تاہم 2024 میں معمولی اضافے کے بعد 2025 میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 2023 میں 90 لاکھ 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جب کہ اس وقت شرحِ پیدائش فی ہزار 6.39 تھی۔ 2024 میں معمولی بہتری آئی، مگر یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں شادی کی شرح بھی ریکارڈ حد تک کم ہو چکی ہے۔ مہنگائی، بچوں کی پرورش کے بڑھتے اخراجات اور کیریئر سے متعلق خدشات کے باعث کئی نوجوان جوڑے بچے پیدا کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب 2025 میں چین میں 1 کروڑ 13 لاکھ 10 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے باعث شرحِ اموات فی ہزار 8.04 رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر آبادی میں فی ہزار 2.41 کی کمی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی چین کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، اور موجودہ رجحان معیشت اور سماجی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ