ہولی فیملی اسپتال: پارکنگ میں معمولی تنازع، سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں معمولی تنازع نے سنگین صورت اختیار کرلی۔

والدہ کو چیک اپ کے لیے اسپتال لایا تھا

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد وقار کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہولی فیملی اسپتال لایا تھا۔ چیک اپ کے بعد واپسی کے دوران اسپتال کی پارکنگ میں سیکیورٹی گارڈ سے اس کا تنازع ہوگیا۔

سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کا الزام

ایف آئی آر کے مطابق تنازع کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے محمد وقار پر مبینہ طور پر مکے اور لاتیں برسائیں۔ شدید تشدد کے باعث نوجوان کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرلیا ہے اور نامزد سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسپتالوں میں سیکیورٹی انتظامات پر سوالات

واقعے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے اور تربیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ اسپتال جیسے حساس مقامات پر عوام خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا