شعبان 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی و زونل ممبران، فنی ماہرین اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اجلاس کو کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے مطابق اب یکم شعبان المعظم 1447 ہجری 21 جنوری کو ہوگی، جبکہ شب برات 3 فروری 2026 کو منائی جائےگی۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جبکہ اسپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جارحیت، اپوزیشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے