ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی اجلاس کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند کی شہادتوں کی جانچ کے بعد ربیع الاول کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 اگست کو دن 11 بجکر 6 منٹ پر نیا چاند پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی خطوں میں سورج غروب ہونے اور چاند ڈوبنے کے درمیانی وقت کا فرق قریباً 45 منٹ کا ہوگا، جس کے باعث 24 اگست کو چاند دیکھنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عشرہ رحمت للعالمین ﷺ ملک بھر میں شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

سپارکو کے مطابق اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو ربیع الاول کا آغاز 25 اگست 2025 کو ہوگا اور 12 ربیع الاول جمعہ، 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم سپارکو نے وضاحت کی ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار