بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی: طالبان حکومت بننے سے بہتری کا خیال غلط نکلا
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کو بند کرکے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 5 سب مشین گنز، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے مستونگ کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔













