پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے دسمبر 2025 میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، جس کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ہدف حاصل ہوا۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
وفاقی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی برآمدات دسمبر 2025 میں 437 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پہلی بار ماہانہ برآمدات کے 400 ملین ڈالر کے ہندسے کو عبور کرنے کا موقع ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ دسمبر 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات پہلی بار 400 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 437 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر میں 356 ملین ڈالر تھیں، اس طرح ماہانہ 23 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔… pic.twitter.com/bUs9Wu6u06
— Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) January 19, 2026
نومبر 2025 کے مقابلے میں یہ برآمدات 23 فیصد بڑھیں، جبکہ پچھلے سال دسمبر (2024) کی بنیاد پر سالانہ نمو 26 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 348 ملین ڈالر تھی۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی برآمدات 2.24 ارب امریکی ڈالر تک پہنچیں، جس سے سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں سب سے زیادہ تجارتی سرپلس آئی ٹی اور آئی سی ٹی سیکٹر سے حاصل ہوا ہے، جس سے پاکستان کی غیر ملکی زر مبادلہ آمدنی مستحکم ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟
مسلسل آئی سی ٹی برآمدات کے نتیجے میں ملک کی بیرونی تجارت کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہ رجحان مستقبل میں بھی برقرار رہنے کی امید ہے۔













