ڈین وین نیکرک ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ سے باہر

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی کپتان رہنے والی ڈین وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پروٹیز ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں اور میگا یونٹ سے باہر ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین وین نیکرک جنوبی افریقی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں، ڈین وین نیکرک نے ستمبر 2021 سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈین وین نیکرک کی جگہ سونے لس پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈین وین نیکرک طویل عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ہونے والی حالیہ سہ ملکی سیریز میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکی تھیں۔

ڈین وین نیکرک کی غیر موجودگی میں سونے لس ہی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھی سونے لس ہی پروٹیز ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ سلیکشن کنوینر کلنٹن ڈو پریز کا کہنا ہے کہ ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پورا موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں، ان کی ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ مکمل طور پر فٹنس سے جڑا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟