آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں سخت اقدام کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے موقع پر نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا، تاہم علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کا مرحلہ مؤخر کردیا گیا۔

عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غائب، کبوتر بازی کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟