نواز شریف نے عمران خان کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جسے یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ  بات چیت کرے۔

اس سے قبل عمران خان نے 24 مئی کے روز اپنے خطاب میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی ڈی ایم نہیں ’با اختیار لوگوں‘ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں: عمران خان

یہ بھی واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کے کہنے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات کی تاریخ کے معاملے پرمذاکرات ہو چکے ہیں جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp