پاکستان ہاکی فیڈریشن پر غیر جانبدار عبوری صدر مقرر کرکے شفاف انتخابات کروائے جائیں، شہلا رضا

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) پر ایڈہاک قیادت لگا کر ایک غیر جانبدار عبوری صدر مقرر کریں تاکہ فیڈریشن کے صاف و شفاف انتخابات کرائے جا سکیں اور پاکستان ہاکی کا سنہرا دور دوبارہ لایا جا سکے۔

شہلا رضا نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان کے نامور اولمپیئنز شہناز شیخ، سمیع اللہ، کلیم اللہ، حنیف خان، ناصر علی، وسیم فیروز، محمد شکیل عباسی، سید حیدر حسین، نعیم اختر خان، ایاز محمود اور ملک بھر کی ہاکی فیڈریشنز کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں:  کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم پیشرفت، مظفرآباد میں جدید ہاکی ایسٹرو ٹرف کا افتتاح جلد متوقع

انہوں نے کہا کہ موجودہ PHF صدر طارق بگٹی غیر منتخب اور قانونی طور پر نگران ہونے کے باوجود خود کو صدر منتخب کروا لیا ہے، جبکہ انہیں صرف کلبوں کی سکروٹنی اور الیکشن کروانے کا کام دیا گیا تھا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے کلبوں کی یکطرفہ سکروٹنی کو مسترد کرتے ہوئے PHF کی مالی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور غیر شفاف رجسٹریشن کے معاملات کی نشاندہی کی ہے۔

سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق غیر جانبدار نگران قیادت میں شفاف انتخابات کرائے جائیں اور ملک بھر کے تمام کلبز کی سکروٹنی کی جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر دورانِ پرواز سگریٹ نوشی پر برازیل میں جہاز سے آف لوڈ

سابق اولمپیئن سمیع اللہ نے کہا کہ پچھلے 20 سال سے قومی کھیل تباہی کا شکار ہے اور کھیل کی ترقی کے لیے بہتر کلبز کو اوپر لانا ضروری ہے۔

شہلا رضا نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم قومی کھیل کی تباہی پر توجہ دیں اور پاکستان ہاکی کو دوبارہ مضبوط اور کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے