پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر دورانِ پرواز سگریٹ نوشی پر برازیل میں جہاز سے آف لوڈ

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید کو مبینہ طور پر دورانِ پرواز سگریٹ نوشی کے الزام میں طیارے سے اتار دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی ٹیم ارجنٹینا سے وطن واپسی پر تھی اور اس دوران ان کی پرواز نے برازیل میں ٹرانزٹ اسٹاپ کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ رکنے کے بعد انجم سعید نے سگریٹ نوشی کی، جس پر ایئرلائن کے عملے نے واقعے کی اطلاع سیکیورٹی حکام کو دی۔ شکایت کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے سخت قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انجم سعید کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو کم از کم ایک سپورٹس یونیورسٹی کی سخت ضرورت کیوں ہے؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بار بار درخواستوں کے باوجود سیکیورٹی حکام نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا۔ اس دوران ٹیم کے منیجر کے ساتھ ایک کھلاڑی کو بھی آف لوڈ کیا گیا، جبکہ باقی ٹیم اپنی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئی۔

قومی ہاکی ٹیم 2 روز قبل پاکستان واپس پہنچی، جبکہ انجم سعید اور مذکورہ کھلاڑی گزشتہ شب وطن پہنچے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انجم سعید کو حراست میں لے کر جرمانہ بھی عائد کیا گیا، بعد ازاں اثر و رسوخ استعمال کیے جانے پر معاملہ جرمانے کے ساتھ نمٹا دیا گیا۔

دوسری جانب انجم سعید نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی سگریٹ نوشی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ ایک کھلاڑی کے ہمراہ دبئی میں کام سے متعلق امور کی وجہ سے رکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

7 افراد قتل کیس: پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

بھاری سپر ٹیکس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نجی کمپنیوں کا عدالت میں مؤقف

جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے