پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف نے تصدیق کی کہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
پی اے اے کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازیں بھی اس پابندی کے تحت آئیں گی۔
بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 مرتبہ توسیع ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 دن کے لیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
اس بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔













