وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سپریم کونسل برائے اسلامک افیئرز کے زیر اہتمام 36ویں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کے موقع پر مصری وزیر برائے اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے ڈاکٹر اسامہ الازہری کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو کثیرالجہتی بنیادوں پر فروغ دینے کی خواہش کو خوش آئند اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

مزید پڑھیں: حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

سردار محمد یوسف نے کانفرنس کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امام الاکبر شیخ احمد الطیب سے ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے مصری وزیر اوقاف کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان روابط سے پاکستان اور مصر کے درمیان مذہبی اور روحانی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے امام الاکبر شیخ الازہر اور وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری کو بھی پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔

مزید پڑھیں: قرآن و سنت میں نوزائدہ کو 2 سال تک دودھ پلانے کی ہدایت ہے، سردار محمد یوسف

اس موقع پر ڈاکٹر اسامہ الازہری نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان و مصر کے درمیان مذہبی تعاون کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے جلد از جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں مصنوعی ذہانت اور اس سے جڑے مسائل کو مشترکہ کاوشوں سے حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟