وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے
ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری اہم پیشرفت ہے، پاکستان میں معاشی استحکام آیا، اب ہم پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ جب تک مقامی سرمایہ کار نہ آئیں بیرونی سرمایہ کار بھی نہیں آتے، اس وقت وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاروں سے مل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یو اے ای اور سعودی عرب کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیووس پہنچنے پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ توانائی، زراعت، معدنیات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں مواقع کو باہمی اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری میں ڈھالنے کے لیے پُرعزم ہیں۔













