کون سی خوراک دل کے امراض 20 فیصد کم کرتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین طب نے 4 دہائیوں سے جاری تحقیق کے بعد کہا ہے کہ کھانے میں سبزیوں کے استعمال سے دل کے امراض کا خدشہ بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ اپنی خوراک میں گوشت کا استعمال بھی کرنا ضروری ہے لیکن اگر آپ اپنے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرکے دل کے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو پھرکھانے میں سبزیوں کا استعمال اس سے بھی کئی زیادہ ضروری ہے۔

ڈنمارک کے محققین کا کہنا ہے کہ ہیرے پتوں والی سبزیاں یا پودوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے جسم میں ایسے کولیسٹرول اور چکنائی کی سطح کم ہو جاتی ہے جس سے دل کے دورے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی کے لیے سبزیاں دوا سے ایک تہائی زیادہ پر اثر ہیں

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق سےپتہ چلا ہے کہ اگر آپ کولیسٹرول اور چکنائی کو کم کرنے کے لیے روزانہ دوائی لیتے ہیں توسبزیاں آپ کی دوا کی نسبت تقریبا ایک تہائی کے برابر زیادہ پُراثر ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اچھی صحت کے لیے گوشت اور دودھ کے اپنے فوائد ہیں اس لیے یہ کہنا بھی غلط ہے کہ گوشت سے پاک غذا ہی دراصل صحت مند ہے۔

1982 میں شروع کی گئی تحقیق میں دل کے امراض سے بچنے کے لیےسبزیوں کے استعمال پر زور دیا گیا

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سبزیوں کے فوائد کے بارے اس تحقیق کا آغاز 1982 میں شروع کیا گیا تھا اور اس عرصے کے دوران قریباً 30 آزمائشیں کی گئیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے رضاکاروں کو ایک مقررہ خوراک دی اور دل کی صحت پر اس کے اثرات کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔ اس تحقیق کے لیے مجموعی طور پر دنیا بھر سے تقریباً 2400 لوگ شامل ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں پائے جانے والے خراب کولیسٹرول(بیڈ کولیسٹرول) کی بلند سطح خون کی نالیوں میں پیدا ہونے والی چربی میں اضافے کا باعث بنتی ہے، جو بالآخر دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتی ہے۔

صحت سےمتعلق ’یورپی ہارٹ جرنل‘میں شائع ہونے والے مضمون میں سبزیاں کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کے کم ہونے کی جو شرح بتائی گئی ہے وہ کچھ اس طرح ہے۔

سبزیوں کا استعمال خراب کولیسٹرول کو 10 فیصد کم کرتا ہے

سبزیاں کھانے سے خراب کولیسٹرول کو10 فیصد کم کیا جاسکتا ہے جب کہ کل کولیسٹرول میں7 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسرروتھ فریک شمٹ نے بتایا کہ اپولیپوپروٹین بی (خراب کولیسٹرول میں اہم پروٹین) میں 14 فیصد کمی، یہ کولیسٹرول کم کرنے والی سٹیٹن (گولی) کے ایک تہائی اثر کے مساوی ہے، لہٰذا سبزیوں کا استعمال  واقعی کافی پر اثر ہے۔

پروفیسر فریک شمٹ نے مزید بتایا کہ تحقیق سے اکھٹے ہونے والے نتائج سے یہ اندازہ لگایا کہ سبزیوں پر مشتمل ایسی خوراک کھ 15 سال تک استعمال جاری رکھنے سے دل کی بیماری کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ ادھرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری ہر سال تقریبا 18ملین افراد کو ہلاک کرتی ہے.

تحقیق میں سبزیوں کے علاہ نباتاتی خوراک کا بھی استعمال کیا گیا

سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال کی ہدایت کرنے اور اس کے زیادہ فوائد کے باوجود پروفیسر فریک شمٹ نے خبردار کیا کہ سبزیوں کا استعمال کرنے والوں کو ایسی دوائیں نہیں چھوڑنی چاہئیں جو انہیں ان کے معالج نے تجویز کی ہوں کیوں کہ ان افراد کو دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

مشروبات اور گوشت کا استعمال

پروفیسر فریک شمٹ کا مزید کہنا ہے کہ گوشت کو خوراک سے مکمل خارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس تحقیق کا اہم پیغام یہی ہے کہ سبز پتوں یا پودوں والی خوراک صحت اور ماحول دونوں کے لیے اچھی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ تحقیق کے دوران یہ بات قابل غور رہی کہ لوگوں کو صحت مند سبزیوں کے ساتھ سبزیوں اور پودوں سے پیدا ہونے والی دیگر خوراک جن میں پھل، گری دار میوے، دالیں جیسے چنے اور اناج، کرسپ اور شوگر والے مشروبات بھی استعمال کرنے دیے گئے حالاں کہ ان میں بھی خوراک کی کوئی مقدار شامل نہیں۔ لیکن نتیجہ یہی رہا کہ سبز پتوں پر مشتمل سبزیاں ہی زیادہ بہترہیں۔

کیا الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانا واقعی صحت مند ہیں؟

کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسرایڈین کیسڈی کا کہنا ہے کہ پودوں اور سبزیوں پر مشتمل تمام غذائیں برابر نہیں ہوتیں۔ ایسی کاربوہائیڈریٹ اور پراسیسڈ کی گئی غذائیں جن میں چکنائی اورنمکیات زیادہ ہوتی ہیں اب بھی غیر صحت بخش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp