نیشنل گیمز میں خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے، آرمی کی پہلی، واپڈا کی دوسری پوزیشن

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں خواتین کے درمیان ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں آرمی نے 3 گولڈ میڈلزکے ساتھ پہلی، واپڈا نے 2 گولڈ میڈلزکے ساتھ دوسری اورسندھ نے 2 سلور میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے جس میں 49 کے جی کے مقابلے میں واپڈا نے گولڈ، آرمی نے سلور اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں کیسکو نے نیشنل گیمز کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی

55 کے جی کے مقابلے میں آرمی نے گولڈ، سندھ نے سلور اور واپڈا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، 59کے جی کے مقابلے میں واپڈا نے گولڈ، سندھ نے سلور اور کے پی کے نے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

64کے جی میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور پنجاب نے کانسی کاتمغہ جیتا، 76کے جی میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، اسی طرح خواتین ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں آرمی نے 3 گولڈ کے ساتھ پہلی، واپڈا نے 2گولڈ کے ساتھ دوسری اور سندھ نے 2 سلور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: 34 ویں نیشنل گیمز ووشو میں کھلاڑیوں کے ٹرائل متنازع بن گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر 22 مئی کے روز کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ  19سال بعد نیشنل گیمز کوئٹہ میں ہو رہی ہیں، تاریخی شہرمیں کھیلوں کا انعقاد قومی یکجہتی اور ملک سے محبت کا عظیم شاہکارہے، قوم کےنوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں ان کو بروئے کار لا کر ہر میدان میں کامیابی سمیٹ سکتےہیں۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کھیلوں کےمیدان میں حکومت جتنے وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کرے کم ہیں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان صحت مند اور توانا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp