نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر ڈیووس میں پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی صلاحیت اور ابھرتے ہوئے مواقع کو اجاگر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی جدت، تخلیقی صلاحیت اور متحرک کردار کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس عالمی فورم میں شرکت، پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کا موقع
انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس سماجی و معاشی ترقی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں جدت لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے کاروباری منصوبوں اور اسٹارٹ اپس کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ پاکستان اپنی مکمل معاشی صلاحیت کو بروئے کار لا سکے۔












