انار اور ترک سماک سے بنا مزیدار چکن روسٹ

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انار اور سماک چکن روسٹ گھر سے باہر پارٹی کے لیے ایک مثالی ڈش ہے۔ ایک ماہر باورچی اس ڈش کو اوون(تندور) میں پکانے کی تجویز دیتا ہے کیوں کہ اس میں شامل کیے جانے والے اجزا ہلکی آنچ پر ہی پکائے جا سکتے ہیں۔ زیادہ درجہ حرارت پر پکانے سے اس میں شامل کیے جانے والے اجزا کے جلنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

سماک ترکی کا پسندیدہ مسالا ہے۔ یہ ایک سرخ بیری نما پودے پر اگتا ہے ۔ یہ کسیلا، لیموں جیسا ذائقہ رکھتا ہے۔

اجزاء

1 پورا چکن جو قریباً دو کلو کا ہو اور اس کے 8 حصے کیے جائیں۔ ٹانگیں اور ران کا گوشت برابر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

3 چمچ زیتون کا تیل

1چمچ تل کے بیج

اچار کے لیے

2 چمچ پسا ہوا سماک

لہسن کے 2 بڑے جوئے، پسے ہوئے یا کٹے ہوئے۔

½ -1چائے کا چمچ مرچ پاؤڈر

1 چمچ ٹماٹرپسے ہوئے

1 چمچ انار کا شیرہ

1 چمچ نمک

تیار انار سماک چکن روسٹ

 

طریقہ

اچار کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کریں، چکن کے ٹکڑوں پر اچھی طرح ملیں اور1 گھنٹے کے لیے فریج میں چھوڑ دیں۔

اوون (تندور) کو 200 یا 180 سینٹی گریڈدرجہ حرات پر پہلے گرم کریں چکن کو بھوننے والے برتن میں ڈالیں اور اس پر زیتون کے تیل کا چھڑکاؤ کریں پھر اس پر تلوں کو بکھیر دیں اور اب اسے اوون میں 30 منٹ تک یا پکنے تک بھونیں۔ جب یہ پک کر تیار ہو جائے تو اس نکال کر گرما گرما استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟