عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کینیڈین وزیراعظم نے گرین لینڈ پر امریکی ٹیرف ناقابل قبول قرار دیدیا

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی جانب سے گرین لینڈ پر ممکنہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ کینیڈا آرکٹک میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامقصد مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور گرین لینڈ و ڈنمارک کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھے گا۔

مزید پڑھیں: کیا کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست بن سکتا ہے؟

مارک کارنی نے عالمی نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اب طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور پرانا عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ معاشی انضمام کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور اگر درمیانی طاقتیں مذاکرات کی میز پر شامل نہ ہوں تو فیصلوں کی زد میں آ جائیں گی۔

مارک کارنی نے کہاکہ ہم کسی عبوری مرحلے سے نہیں بلکہ ایک بڑے بگاڑ سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کینیڈا کو ماضی کے قواعد پر مبنی عالمی نظام سے فائدہ پہنچا، جس میں امریکی بالادستی نے اہم عوامی سہولیات فراہم کیں، جن میں آزاد بحری راستے، مستحکم مالی نظام، اجتماعی سلامتی اور تنازعات کے حل کے فریم ورک شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی حقیقت سامنے آ چکی ہے، یہ ایک ایسا نظام ہے، جہاں طاقتور ممالک معاشی انضمام کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں۔

بڑی طاقتوں کو خوش کرنے کی پالیسی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے مارک کارنی نے کہاکہ کینیڈا جیسے ممالک اب یہ امید نہیں رکھ سکتے کہ محض تابعداری انہیں تحفظ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا اور کینیڈا کے طیارے جلد گرین لینڈ پہنچیں گے، مشترکہ دفاعی کمانڈ کا اعلان

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز ڈیووس پہنچہنچے جہاں گرین لینڈ پر قبضے کے حوالے سے ان کا مؤقف یورپی رہنماؤں کے ساتھ شدید کشیدگی کا سبب بن گیا۔

ان کی اس پالیسی کو نیٹو کے ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا