فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے چشمے سوشل میڈیا پر وائرل، قیمت کتنی؟

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سیاست میں گرین لینڈ سے متعلق قیاس آرائیوں اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے درمیان فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ورلڈ اکنامک فورم میں اپنی شاندار موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

 ڈیووس میں خطاب کے دوران جہاں ان کا لب و لہجہ سخت اور دو ٹوک تھا، وہیں ان کی شخصیت اور منفرد چشمہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

فرانسیسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر مجوزہ کنٹرول کی مخالفت کرنے والے 8 یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیا۔

ان کی تقریر کو نہ صرف مضبوط قرار دیا گیا بلکہ ان کے انداز اور نیلے رنگ کے ریفلیکٹو ایوی ایٹر چشمے نے بھی خاص توجہ حاصل کی، جو انہوں نے ہال کے اندر پہنے رکھے تھے۔

اگرچہ میکرون نے تقریر کے دوران چشمہ پہننے کی کوئی براہ راست وضاحت نہیں کی، تاہم فرانسیسی رپورٹس کے مطابق یہ ایک طبی وجہ کی بنا پر تھا۔

ایلیزے پیلس نے تصدیق کی کہ صدر ایک آنکھ میں خون کی نالی پھٹنے یعنی سب کونجنکٹائیول ہیمریج کا شکار تھے، اسی لیے آنکھوں کے تحفظ کے لیے چشمہ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟

گزشتہ ہفتے جنوبی فرانس میں ایک فوجی تقریب کے دوران بھی میکرون کی آنکھ سرخ دیکھی گئی تھی، جہاں انہوں نے اسی نوعیت کا چشمہ پہنا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی حالت کو معمولی اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بالکل بے ضرر ہے اور نظر پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔ انہوں نے مذاق میں اسے ٹائیگر آئی کا نام بھی دیا اور کہا کہ یہ عزم کی علامت ہے۔

ڈیووس میں خطاب کے دوران میکرون نے عالمی سیاست اور تجارت پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ یورپ غنڈہ گردی کے بجائے احترام کو ترجیح دیتا ہے اور طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

 انہوں نے امریکا کی جانب سے مسلسل نئے ٹیرف عائد کرنے کے رجحان کو ناقابل قبول قرار دیا، خاص طور پر جب اسے علاقائی خودمختاری پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل

جہاں تک وائرل چشمے کی قیمت اور ماڈل کا تعلق ہے، فیشن ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ میکرون نے لوئی ویٹن کے اٹیٹیوڈ پائلٹ سن گلاسز پہنے تھے، جو 2009 کے آٹم ونٹر کلیکشن کا حصہ تھے۔

 ان کی نئی جوڑی کی قیمت تقریباً 995 ڈالر بتائی جاتی ہے، تاہم کچھ اندازے بجیو سولڈاڈو یا رے بین چشموں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔

صدر کی جانب سے تاحال کسی برانڈ کی تصدیق نہیں کی گئی اور چونکہ چشمے پر کوئی واضح لوگو موجود نہیں تھا، اس لیے حتمی شناخت مشکل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سب کونجنکٹائیول ہیمریج ایک بے ضرر کیفیت ہے، جس میں درد نہیں ہوتا اور نظر متاثر نہیں ہوتی۔ یہ عام طور پر 2 ہفتوں کے اندر خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالت زور سے چھینکنے، کھانسی، آنکھ رگڑنے یا بعض اوقات ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟