پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
🔊PR No.2️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Accepts Invitation for Joining the Board of Peace BoP with the View to Achieving Lasting Peace in Gaza https://t.co/BX4ufJoPRW
🔗⬇️ pic.twitter.com/9JfOoyyfsC— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 21, 2026
مزید پڑھیں: سعودی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس کی حمایت کردی، امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا خیرمقدم
ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔
پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فریم ورک کے قیام کے ذریعے مستقل جنگ بندی کے نفاذ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہوگا اور غزہ کی دوبارہ تعمیر ممکن ہو سکے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی طرف بھی مثبت قدم ثابت ہوں گی، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بنیں گی، جو 1967 کی سرحدوں پر مبنی ہو اور اس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
پاکستان نے واضح کیاکہ وہ بورڈ آف پیس کے رکن کے طور پر ان اہداف کے حصول اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ ترکیہ نے بھی بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔














