متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے بعد ترکیہ نے بھی غزہ میں قیام امن کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے صدر ٹرمپ کی ‘غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ترکیہ غزہ میں امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔
NEW: Turkish Foreign Minister Hakan Fidan will represent Türkiye at the “Board of Peace” meeting in Davos.
Türkiye has agreed to join the “Board of Peace.” pic.twitter.com/vmKIbafyf3
— Clash Report (@clashreport) January 21, 2026
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کی تھی۔
آج پاکستان نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
واضح رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کا قیام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
اس سے قبل امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا اعلان بھی کردیا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔














