سپریم کورٹ: قتل کے مجرم جواد علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مجرم جواد علی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ ملزم کی کم عمری اور دیگر قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنایا۔

جواد علی کو ٹرائل کورٹ نے ننکانہ صاحب میں جولائی 2017 کے دوران طلحہ امجد کے قتل کے جرم میں سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 15 سال بعد قتل کیس کے تینوں ملزمان بری کر دیے

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ وقوعہ کے وقت مقتول کے والد محمد امجد اور چچا محمد آصف موقع پر موجود تھے اور وہ اس واقعے کے عینی شاہد ہیں۔

عدالت کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، روشنی موجود تھی اور ملزم کی شناخت کے حوالے سے کسی قسم کا شبہ پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے ملزم مدثر کی ضمانت منظور کر لی

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طبی شواہد، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فورینزک شواہد نے بھی وقوعہ کی مکمل تصدیق کی ہے۔

مزید برآں، مقتول کے والد کے مطابق قتل کا محرک نوجوان کی عزت پر دباؤ اور سابقہ غیر اخلاقی مطالبات تھے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سنایا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، جبکہ تحریری فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!