صدرِ مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز جمعہ 23 جنوری کو دن 11 بجے منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب
یہ اجلاس صدرِ مملکت کی جانب سے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، پی ٹی آئی
مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق تفصیلات بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔













