بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا ہے کہ ٹیم کے لیے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے آخری بار مشاورت کی جائے گی۔
یہ قدم اس وقت اٹھایا جا رہا ہے جب آئی سی سی نے بنگلادیش کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا
امین الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم بھارت کو محفوظ نہیں سمجھتی اور وہ اپنی ترجیح کے طور پر سری لنکا میں میچز کھیلنا چاہتی ہے، تاہم حکومت سے رائے لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
’میں آئی سی سی سے کسی معجزے کی توقع کر رہا ہوں، کون ورلڈ کپ کھیلنا نہیں چاہے گا۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کمیٹی نظم الاسلام کو برطرف کر دیا، امین الاسلام عبوری سربراہ مقرر
ذرائع کے مطابق، اگر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھارت نہ گئی تو آئی سی سی بنگلہ دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر سکتا ہے۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم نے مبینہ دھمکیوں کے بعد باہر کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
The BCB was given one more day to consult the Bangladesh government and change its stance on the issue
https://t.co/dHnUofHzLE— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 21, 2026
ئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کے تحفظات مسترد کرنے کے فیصلے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ڈٹ گئے ہیں۔
انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت سے مشاورت کے لیے آئی سی سی سے مہلت طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا متنازعہ بیان، تمیم اقبال کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیم کے لیے بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھا جارہا، بنگلہ دیش ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہاں ہے، تاہم مطالبہ یہی ہے کہ میچز سری لنکا میں منتقل کیے جائیں۔
امین الاسلام کے مطابق حتمی فیصلہ حکومت سیکیورٹی سمیت تمام پہلوؤں کو دیکھ کر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، شاہد آفریدی بول پڑے
دوسری جانب آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا اور بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق سیکیورٹی جائزے میں کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کو کسی وینیو پر خطرہ نہیں پایا گیا، جبکہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول میں تبدیلی قابل عمل نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بنگلہ دیش ٹیم بھارت نہ گئی تو آئی سی سی بنگلہ دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر سکتا ہے۔














