پاکستان کی خاطر سب ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں: پرویز خٹک کا گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے ملک میں عدم استحکام کے خاتمے کے لیے ’گرینڈ ڈائیلاگ‘ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی بے چینی کی وجہ سے معاشی بدحالی ہےا ور بے روزگاری بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں تناؤ بہت ہے اور امن وامان کی صورت حال بھی سنگین ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کرنے کے لیے مل بیٹھنا ہوگا تاکہ ملک کو اس سے نجات مل سکے۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹ کر پاکستان کا سوچنا ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے۔ اس لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے جو کمیٹی تشکی دی ہے پرویز خٹک اس کا بھی حصہ ہیں اور انھوں نے اسی تناظر میں بیان بھی جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp