مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حریت پسندوں کے ایک حملے  کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 10 اہلکار ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج  اس واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دے رہی ہے اور یہ  ’حادثہ‘ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی بھدرواہ چمبا بین الصوبائی شاہراہ پر سفر کر رہی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی گاڑی میں 17 اہلکار سوار تھے جو کھنی ٹاپ کے مقام پر ایک بلند پہاڑی علاقے کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران گاڑی پھسل کر بے قابو ہو گئی اور سڑک سے نیچے تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں کے خلاف 12 روزہ طویل آپریشن ناکام، 9 فوجی ہلاک

تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فوجی گاڑی پر حریت پسندوں کی طرف سے حملہ ہوا ہے۔

حملے کے فوراً بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق موقع پر پہنچنے پر 10 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

حملے میں زخمی ہونے والے 7 فوجیوں کو فوری طور پر نکال لیا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ان تینوں کو ایئر لفٹ کے ذریعے اودھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں خصوصی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی تحریکیں، فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ کیا ظاہر کر رہا ہے؟

حکام کا کہنا ہے کہ ’حادثے‘ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب