نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر یعنی آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپلجاریچ ایگر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیووس: فلسطین کے وزیراعظم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ
ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Mirjana Spoljaric Egger, President of the ICRC @ICRCPresident, on the sidelines of the #WorldEconomicForum in #Davos. They discussed Pakistan-ICRC cooperation across various areas and… pic.twitter.com/sXd2N7sGig
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 22, 2026
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں آئی سی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ادارے کے ساتھ قریبی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس عالمی فورم میں شرکت، پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کا موقع
یہ ملاقات عالمی سطح پر درپیش انسانی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔











