عمر ایوب کا اسلام آباد پولیس پر گاڑی چوری کرنے کا الزام

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے’غیر قانونی چھاپے‘ کے دوران ان کی گاڑی ’چوری‘ کر لی ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شالیمار تھانے کی پولیس نے اتوار کی رات لگ بھگ ساڑھے بارہ بجے کسی سرچ وارنٹ کے بغیر ان کے گھر چھاپہ مارا اور ان کی پارک کی ہوئی گاڑی ٹویوٹا ہائی لکس ٹوئن کیبن ماڈل 2011 چوری کر لی۔‘

عمر ایوب کے مطابق اسلام آباد پولیس غیر قانونی تلاشی اور اب گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہے۔ عدلیہ کے ارکان، سرکاری ملازمین اور سفارت کاروں کو اپنی گاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پولیس نے اس انتہائی مہنگائی کے دور میں اپنی تنخواہیں بڑھانے کے لیے گاڑیاں چوری کرنے کا سہارا لیا ہے۔

’ مجھے اپنی چوری شدہ گاڑی کے لیے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا میں چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی