گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے گل پلازہ سانحے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں اب تک تقریباً 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: 16 افراد کی شناخت مکمل، سرچ آپریشن آج ختم ہونے کا امکان

کراچی کی مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ناقص انفرا اسٹرکچر کے باعث آتشزدگی کے واقعات عام ہیں، تاہم اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

لاپتا افراد کے لواحقین نے 3 منزلہ گل پلازہ میں جاری سست رفتار ریسکیو آپریشن پر شدید تنقید کی ہے، جہاں امدادی ٹیمیں ملبے میں انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا سندھ حکومت سے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ

گل پلازہ سانحے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کی استدعا کریں گے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی کھلے مین ہولز میں گرنے سے درجنوں بچے جان سے جا چکے ہیں۔

اگرچہ حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ افسوسناک واقعے کو گزرے ایک ہفتہ ہو چکا ہے لیکن اب بھی سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ الزام کسی اور پر ڈالنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ذاتی طور پر اس بات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ مشینری درست طریقے سے کیوں کام نہیں کر رہی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سانحے میں جان بحق ہونے والے ایک شخص کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں کیا گیا جبکہ مائیں انصاف کے لیے در بدر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ٹیکس بھی دیں اور جانوں کی قربانی بھی۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کی حالت خراب، ڈی این اے کا حصول بھی ناممکن ہوگیا

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے اس معاملے پر سیاست کی تو وہ سب کے راز بے نقاب کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس غفلت کو کسی صورت چھپنے نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی آگاہ کریں گے کہ کراچی ان کا انتظار کر رہا ہے۔ ’فیلڈ مارشل کو خود آ کر دیکھنا چاہیے کہ یہاں کس نے ناانصافی کی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟