سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور شہر میں ٹریفک اور بنیادی سہولیات کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
Minister for Defence @KhawajaMAsif has assured his all-out sincere efforts to resolve issues faced by Sialkot business community#News #RadioPakistan https://t.co/qkfwUksrpU
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) January 24, 2026
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے بتایا کہ سیالکوٹ بس اسٹیشن کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا مسئلہ کم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال لائبریری کو 100 ملین روپے کی لاگت سے جدید شکل دی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے WASA کو شہر کے تمام منصوبوں اور نظام کی تجدید کے لیے 16 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جلال پور پیر والا: ایم-5 موٹر وے کا دوسرا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک مکمل بند
انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2029 تک راوت تک مکمل ہو جائے گی۔














