اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتربالائی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھا جس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔
جڑواں شہروں کے علاوہ چکوال، مظفرآباد، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، دیر، گلگت اور اسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریسکیو1122 کنٹرول روم کو تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،