بصیرت اسکول آف ایکسی لینس کے 11 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب، خصوصی بچوں کی یادگار پرفارمنس

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بصیرت اسکول آف ایکسی لینس، واہ کینٹ کے قیام کے 11 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار اور متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بصارت سے محروم خصوصی بچوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور حاضرین کے دل جیت لیے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد خصوصی بچوں کی جانب سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ ان ٹیبلوز میں اعتماد، خود اعتمادی اور معاشرے میں مثبت کردار کا پیغام نمایاں تھا۔ حاضرین نے بچوں کی پرفارمنس کو دل کھول کر سراہا اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کا سب سے یادگار لمحہ اس وقت آیا جب ایک خصوصی بچے نے طبلہ بجا کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طبلے کی دلکش تھاپ نے پورے ہال کو مسحور کر دیا اور حاضرین کی جانب سے بھرپور داد وصول کی۔

اس موقع پر اسکول کی پرنسپل جویریہ فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بصیرت اسکول گزشتہ 11 برسوں سے بصارت سے محروم اور خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم اور عملی تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ خودمختار زندگی گزار سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی کامیابیاں ہی ادارے کی اصل پہچان ہیں۔

تقریب سے دیگر مقررین اور اساتذہ نے بھی خطاب کیا اور بچوں کی محنت، لگن اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ خصوصی بچوں کو پروگرام کی تیاری کروانے والی ٹرینر اریبہ ناز نے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ یہ میرا پہلا تجربہ تھا، لیکن بچوں نے بھرپور انداز میں میرا ساتھ دیا اور صرف 2 ہفتوں میں ہم نے اس پروگرام کی تیاری مکمل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور مناسب رہنمائی ملنے پر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور سٹاف کو سرٹیفیکیٹس دیے گئے، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کا ماحول خوشی، امید اور حوصلے سے بھرپور رہا اور یہ دن بصیرت اسکول آف ایکسی لینس کی کامیابیوں کے سفر میں ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے