بالی ووڈ فلم دھرندر کے اداکار ندیم خان کو 10 سال تک اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملازمہ نے بتایا ہے کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر کام کرنے آئیں اور آہستہ آہستہ ان کے قریب ہو گئیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے جو تقریباً ایک دہائی تک جاری رہے۔ اور جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، یہ سب کس کے دباؤ میں ہوا؟
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق تقریباً 10 سال تک رہا اور جسمانی تعلقات اس کے گھر اور ندیم کے ورسووا میں واقع گھر میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ چونکہ مبینہ جسمانی تعلقات سب سے پہلے شکایت کنندہ کے گھر میں مالوَانی پولیس کے دائرہ اختیار میں ہوئے اور متاثرہ خاتون اسی علاقے میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس مالوَانی پولیس کو منتقل کیا ہے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔














