صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے۔ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پریذیڈنشل فلائٹ ٹریمنل پر یو اے ای کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں، صدر زرداری کا بڑا اعلان
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں، جبکہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔
ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔@MediaCellPPP @PPP_Org #PPP pic.twitter.com/ATB78dXcAv— Media Talk (@mediatalk922) January 26, 2026
صدرِ مملکت کا دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔














