پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔
جیل حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ان کو 2 روز سے پیٹ کی تکلیف کا سامنا ہے۔
خدیجہ شاہ اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما یاسمین راشد کو ایک بیرک میں بند کیا گیا ہے جہاں خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں جناح ہاؤس حملہ کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کا گرفتاری دینے کا عندیہ، آڈیو سامنے آ گئی
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انھیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔