بیلا حدید نے 2 سال بعد بوائے فرینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی، وجہ کیا بنی؟

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ماڈل بیلا حدید اور ایڈن بانیولوس نے دو سال کے تعلقات کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے جو کہ کافی عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار تھے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں کے درمیان مشترکہ کاروباری اور ذاتی مفادات نے اس فیصلے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑا دوران تعلقات کئی لاکھ ڈالر مالیت کے گھوڑے مشترکہ طور پر خرید چکا ہے۔ تعلقات میں مشکلات کی ابتدا جون میں سامنے آئی تھی، تاہم اکتوبر میں بانیولوس نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ مناتے ہوئے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو یاد کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adan Banuelos (@ab_performancehorses)

بیلا حدید کو دسمبر کے اوائل میں بانیولوس کے ایک ایونٹ میں دیکھا گیا تاہم وہ ساتھ موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر کے آخر تک تعلقات مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے اور تعطیلات میں حدید دوستوں کے ساتھ اسپن میں وقت گزاریں جبکہ بانیولوس وہاں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلا حدید کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ کو 18 لاکھ لائیکس کیوں ملے؟

جوڑا 2023 کے خزاں میں ٹیکساس کے فورٹ ورتھ میں ایک گھوڑے کے شو کے دوران ملا تھا۔ حدید نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں نے اسے دیکھا اور ایسا لگا جیسے تازہ ہوا کا جھونکا آیا ہو۔‘ تعلقات کے ابتدائی دنوں میں حدید بانیولوس کے ففتھ ویل ٹریلر میں رہیں اور بعد میں ٹیکساس میں ایک گھر خرید لیا۔

بانیولوس گھوڑوں کی تربیت اور نمائش میں سرگرم ہیں۔ ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے حدید کے بارے میں کہا تھا کہ ’یہ نوجوان لڑکی سب سے مہربان، دل بڑا رکھنے والی اور پیاری شخصیت کی حامل ہے جس سے میں کبھی ملا ہوں، میں نہیں جانتا کہ خدا نے ایسے بھی انسان بنائے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا