سینیئر گلوکارہ شازیہ منظور نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزہ شاہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں شازیہ منظور نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علیزے شاہ کو کسی بھی قسم کا دھکا نہیں دیا وہ خود توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور اسٹیج پر پھسل گئیں۔
شازیہ منظور نے علیزے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت خوبصورت اور پیاری لڑکی ہے میں اسے کیوں دھکا دوں گی انہوں نے مزید کہا کہ اس دن علیزہ شاہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں اور ممکن ہے کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئی ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علیزہ شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران اسٹیج پر ان کا گرنا محض اتفاق نہیں تھا بلکہ شازیہ منظور نے مبینہ طور پر انہیں بار بار پکڑا اور دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔
علیزہ شاہ کا مزید دعویٰ تھا کہ اس طرح کا رویہ شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزہ شاہ کے مطابق ایسے واقعات کسی بھی فنکار کے لیے شرمندگی اور ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں، بالخصوص جب وہ عوامی سطح پر پیش آئیں۔














