متنازع خودکشی پوڈ میں نیا اے آئی فیچر، جوڑوں کو ایک ساتھ مرنے کی اجازت دینے کی تیاری

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متنازع سارکو (Sarco) خودکشی پوڈ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جب اس کے موجد فلپ نِچکے نے انکشاف کیا کہ جوڑوں کے لیے ایک نیا اور بڑا ورژن تیار کیا جا رہا ہے۔ اس نئے ماڈل کو ’ڈبل ڈچ سارکو‘ کا نام دیا گیا ہے، جو 2 افراد کے لیے بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ، پاکستانی شہری کی فیملی تنازع کے دوران خودکشی کی کوشش

نِچکے کے مطابق اس پوڈ میں ایسا نظام ہوگا کہ دونوں افراد کو بیک وقت بٹن دبانا ہوگا، بصورت دیگر مشین فعال نہیں ہوگی۔ نئے پوڈ میں مصنوعی ذہانت (AI) کو بھی شامل کیا جائے گا جو استعمال کرنے والوں کی ذہنی صلاحیت کا جائزہ لے گی۔

سارکو پوڈ پہلی بار 2019 میں سوئٹزرلینڈ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ تھری ڈی پرنٹڈ کیپسول نائٹروجن گیس خارج کرتا ہے جس سے اندر آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے اور موت واقع ہو جاتی ہے، وہ بھی بغیر کسی طبی نگرانی کے۔

فلپ نِچکے کا کہنا ہے کہ انہیں کئی جوڑوں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی جا چکی ہے، جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل ہے جس نے ایک دوسرے کی بانہوں میں مرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: لاہور: یونیورسٹی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ وجوہات سامنے آ گئیں

2024 میں اس پوڈ کا پہلا دستاویزی استعمال سامنے آیا تھا، جب ایک 64 سالہ امریکی خاتون نے سوئٹزرلینڈ میں اس ڈیوائس کے ذریعے جان دی۔ واقعے کے بعد حکام نے پوڈ ضبط کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں سوئس پراسیکیوٹرز نے قتل کے الزامات عائد کرنے سے انکار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا