ایپل نے آئی او ایس 26.2.1 جاری کر دیا، جانیے حیران کن خصوصیات

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے صارفین کو حیران کرتے ہوئے آئی او ایس 26.2.1 جاری کر دیا ہے جس میں متعدد نئی خصوصیات، بہتری اور حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئے ایئر ٹیگ کے لیے اہم سپورٹ شامل ہے۔

اس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ ایپل آئی او ایس 26.3 متعارف کرائے گا تاہم کمپنی نے اچانک ایک مختلف اور اہم اپ ڈیٹ جاری کر کے صارفین کو چونکا دیا۔

یہ اپ ڈیٹ محض معمولی بگ فکسز تک محدود نہیں بلکہ اس میں کارکردگی میں نمایاں بہتری اور نئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

کن آئی فونز کے لیے دستیاب ہے؟

نیا آئی او ایس 26.2.1 ان تمام آئی فونز کے لیے دستیاب ہے جو سال 2019 کے بعد متعارف کرائے گئے تھے۔ ان میں آئی فون 11 سیریز، دوسری اور تیسری جنریشن آئی فون ایس ای، اور ایپل کی جدید فلیگ شپ آئی فون 17 سیریز شامل ہیں۔

آئی او ایس 26.2.1 کیسے انسٹال کریں؟

صارفین اپنے آئی فون پر یہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے

Settings > General > Software Update

پر جا کر آئی او ایس 26.2.1 انسٹال کر سکتے ہیں۔

نیا ایئر ٹیگ بھی متعارف

آئی او ایس 26.2.1 کے ساتھ ایپل نے نیا جنریشن ایئر ٹیگ بھی متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کو اپنی قیمتی اشیا کی نگرانی اور تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ ایئر ٹیگ ایپل کی فائنڈ مائی  ایپ کے ذریعے زیادہ وسیع رینج اور بلند آواز والے اسپیکر کے ساتھ کام کرتا ہے۔

ایپل کے مطابق نئے ایئر ٹیگ کی مکمل خصوصیات استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 26.2.1 انسٹال ہونا ضروری ہے جبکہ کچھ جدید فیچرز کے لیے ایپل واچ سیریز 9 یا اس کے بعد کے ماڈلز، یا ایپل واچ الٹرا 2 یا جدید ورژن درکار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان